بارش سے بچنے کیلئے پیڑ کے نیچے کھڑے تھے چار لوگ ، اچانک گری بجلی اور پھر... دیکھئے لائیو ویڈیو
Gurugram News: گروگرام کے سیکٹر 82 کی واٹیکا سگنیچر ولا سوسائٹی میں بجلی گرنے سے چار لوگ بری طرح سے جھلس گئے ۔ یہ بھیانک حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 12, 2021 10:37 PM IST

بارش سے بچنے کیلئے پیڑ کے نیچے کھڑے تھے چار لوگ ، اچانک گری بجلی اور پھر... دیکھئے لائیو ویڈیو
جمعہ کو گروگرام علاقہ میں بڑا حادثہ پیش آیا ۔ رہائشی علاقہ میں آسمانی بجلی کا قہر دیکھنے کو ملا ۔ سیکٹر 82 کی واٹیکا سگنیچر ولا سوسائٹی میں بجلی گری ۔ حادثہ میں سوسائٹی میں کام کرنے والے ہارٹیکل محکمہ کے ملازمین زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بجلی گرنے سے چار لوگ جھلس گئے ۔ یہ بھیانک حادثہ سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ۔ فی الحال زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے ۔
ملک کی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کو صبح کی شروعات بارش کے ساتھ ہوئی ۔ دہلی ، نوئیڈا ، غازی آباد اور گروگرام سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ۔ بادل چھانے اور بارش ہونے کی وجہ سے صبح اندھیرا چھا گیا ، جس سے لوگوں کو اپنی گاڑیوں کی لائٹس آن کرکے گھر سے نکلنا پڑا ۔
پھر بگڑی دہلی این سی آر کی ہوا
تین دن پہلے ہوئی تھی جھماجھم بارش
قومی راجدھانی دہلی میں منگل کو رات میں تقریبا ساڑھے نو بجے دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں جھماجھم بارش ہوئی تھی ۔ اس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا ۔ اس سے پہلے دن میں قومی راجدھانی میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری زیادہ درج کیا گیا تھا ۔