اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نماز کے معاملہ پر سیاست کررہے ہیں کچھ لوگ : منوہر لال کھٹر ، پرامن طریقہ سے نکالا جائے حل

    عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے کے معاملہ کو سماجی قرار دیتےہوئے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ اس معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

    • Share this:
      گروگرا م : عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے کے معاملہ کو سماجی قرار دیتےہوئے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ اس معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کا پرامن طریقہ سے حل نکلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ اس کو سیاسی رنگ دے کر غلط راہ پر لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
      وزیر اعلی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا حق نہیں ہے اور ایسے معاملات کا پرامن طریقہ سے ہی حل نکالا جاسکتا ہے۔ کھٹر نے کہا کہ مسلمانوں سمیت سبھی برادریوں کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت کرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی عبادت کے مقامات کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
      وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گروگرام ضلع انتظامیہ نے ایسی 37 جگہوں کی نشاندہی کی ہے ، جہاں مسلمان نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مساجد ، عیدگاہ اور مقامی مقامات پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔
      First published: