உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Farmers Protest in Karnal: کرنال میں ختم ہوسکتا ہے کہ کسانوں کا دھرنا ، سرکار سے بات چیت جاری

    Farmers Protest in Karnal: کرنال میں ختم ہوسکتا ہے کہ کسانوں کا دھرنا ، سرکار سے بات چیت جاری

    Farmers Protest in Karnal: کرنال میں ختم ہوسکتا ہے کہ کسانوں کا دھرنا ، سرکار سے بات چیت جاری

    Farmer Protest: ہریانہ کے کرنال میں کسانوں اور حکومت کے درمیان جاری تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے ۔ 28 اگست کو کرنال کے بستاڑا ٹول پر کسانوں پر لاٹھی چارج کے بعد ایس ڈی ایم آیوش سنہا کے خلاف سخت کارروائی سمیت دیگر مطالبات کو لے کر کسان دھرنا دے رہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کرنال : ہریانہ کے کرنال میں کسانوں اور حکومت کے درمیان جاری تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے ۔ 28 اگست کو کرنال کے بستاڑا ٹول پر کسانوں پر لاٹھی چارج کے بعد ایس ڈی ایم آیوش سنہا کے خلاف سخت کارروائی سمیت دیگر مطالبات کو لے کر کسان دھرنا دے رہے ہیں ۔ اب کسانوں اور افسران کے درمیان ٹکراو ختم ہو سکتا ہے اور اس کے اشارے جمعہ دیر رات تک چلی افسران اور کسانوں کی میٹنگ میں ملے ۔ بتادیں کہ جمعہ کو محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیویندر سنگھ حکومت کی ہدایت پر کسانوں سے بات چیت کرنے کے لیے کرنال پہنچے تھے۔ ساتھ ہی کسانوں کی جانب سے اس میٹنگ میں گرمان سنگھ چڈھونی سمیت پندرہ رکنی کمیٹی کے کسان لیڈران بھی شامل تھے ۔

      کسانوں اور انتظامیہ کے درمیان تقریبا چار گھنٹے تک میٹنگ چلی ۔ اس میں لاٹھی چارج کی بات کررہے ایس ڈی ایم کے خلاف سخت کارروائی ، اس معاملہ کی عدالتی جانچ ، مرنے والے کسان سشیل کاجل کے پسماندگان کو معاوضہ و نوکری اور دیگر سنگین طور پر زخمی کسانوں کو معاوضہ کا مطالبہ کسانوں نے کیا ۔ کسان لیڈروں نے اے سی ایس دیویندر سنگھ سے کہا کہ اگر حکومت معاملہ کی تحقیقات کرانا چاہتی ہے تو عدالتی جانچ کرائی جائے۔ ڈی سی کرنال کی جانچ سے کسان مطمئن نہیں ہیں ۔

      میٹنگ کے دوران کسانوں کے غصہ کو ٹھنڈہ کرنے کے لیے اس معاملہ کی عدالتی جانچ کروانے کو لے کر افسران کا رویہ مثبت نظر آیا اور معاملہ کی جانچ ریٹائرڈ جج سے کروائی جاسکتی ہے ، لیکن ابھی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری اور کسان لیڈروں کے درمیان میٹنگ کا ایک اور دور ہفتہ کی ہوگا۔

      میٹنگ میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سکریٹری اپنا حتمی فیصلہ کسانوں کے سامنے رکھیں گے ۔ وہیں سنیکت کسان مورچہ کی میٹنگ دوپہر 3 بجے کرنال میں ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: