உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ : سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ 10 ویں کے انگریزی امتحان میں ہوئے پاس، جانئے ملا کتنا نمبر

    ہریانہ : سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ 10 ویں کے انگریزی امتحان میں ہوئے پاس، جانئے ملا کتنا نمبر

    ہریانہ : سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ 10 ویں کے انگریزی امتحان میں ہوئے پاس، جانئے ملا کتنا نمبر

    سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ (Former Chief Minister OP Chautala) میرٹ کے ساتھ پاس ہوئے ہیں ۔ دسویں کے انگریزی امتحان میں 88 نمبرات ملے ہیں ۔ امتحان میں چوٹالہ کو رائٹر رکھنے کی اجازت ملی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھیوانی : ہریانہ کی سیاست کے لیجنڈ لیڈر اور سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ نے دسویں کا انگریزی امتحان 88 نمبرات کے ساتھ پاس کر لیا ہے ۔ ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جگبیر نے اس حصولیابی پر او پی چوٹالہ کو فون کرکے جانکاری دی ۔ اب او پی چوٹالہ کا بارہویں کا ریزلٹ بھی ایک درخواست کے ساتھ جاری ہوجائے گا ۔ وہیں اس خبر سے او پی چوٹالہ اور ان کے چاہنے والوں کے درمیان خوشی کی لہر ہے ۔

      دراصل ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے 18 اگست کو ریاست بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کیلئے ایک روزہ امتحان کا انعقاد کیا تھا ، جس میں اوپن اور ریگولر کے نمبرات میں سدھار اور کمپارٹمنٹ کیلئے امتحان ہوا تھا ۔ یہ امتحان سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ کے ذریعہ دسویں کے انگریزی کا پیپر دینے پر خاص ہوگیا تھا ، جس کا ایجوکیشن بورڈ نے آج ریزلٹ جاری کیا ہے ۔ بتادیں کہ سابق وزیر اعلی او پی چوٹالہ نے سرسا کے آریہ سینئر سیکیڈری اسکول میں یہ امتحان دیا تھا اور تعلیمی بورڈ کی طرف سے انہیں ہاتھ میں چوٹ لگے ہونے کی وجہ سے ایک رائٹر دیا گیا تھا ۔

      ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جگبیر سنگھ نے 18 اگست کو منعقدہ ایک روزہ امتحان کا ریزلٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے ریگولر و اوپن کے کمپارٹمنٹ و نمبرات میں سدھار والے 14000 امیدواروں نے درخواست دیا تھا ۔ ان میں سے آج 10002 امیدواروں کا ریزلٹ جاری ہوا ہے ، جس میں سابق وزیر اعلی او پی ٹی چوٹالہ بھی شامل ہیں ۔

      ڈاکٹر جگبیر سنگھ نے بتایا کہ دسویں ریگولر کا ریزلٹ ۔۔۔ فیصد اور بارہویں کا ۔۔۔۔ فیصد رہا ہے ۔ وہیں دسویں کا اوپن کا ریزلٹ ۔۔۔ اور بارہویں کا ۔۔۔۔ فیصد رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ او پی چوٹالہ نے انگریزی کے پیر میں میرٹ حاصل کرتے ہوئے 88 نمبرات حاصل کئے ہیں ۔ ریزلٹ جاری کرنے کے بعد بورڈ چیئرمین نے خود فون کرکے سابق وزیر اعلی کو ریزلٹ اور 88 نمبرات حاصل کرنے کی جانکاری دی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: