உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ : گیتا کے ساتھ قرآن کریم اور گورو گرنتھ صاحب کو بھی اسکولوں کے نصاب میں کیا جائے گا شامل !۔

    چنڈی گڑھ : ہریانہ کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک گیتا کو اسکولوں کے کورس میں شامل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : ہریانہ کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک گیتا کو اسکولوں کے کورس میں شامل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گیتا کے ساتھ ہی حکومت قرآن کریم اور گرو گرنتھ صاحب کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
      مذہبی کتابوں کو نصاب میں شامل کرنے سے قبل 5 جولائی کو باقاعدہ کروکشیتر میں ایک ریاستی سطح کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ وزیر تعلیم رام بلاس شرما کے مطابق اس پروگرام میں انسانی وسائل کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ ساتھ ملک اور ریاست کے سینئر لیڈران اور سنت سماج کی معروف شخصیات بھی موجود رہیں گی ۔
      پانی پت میں ریاست کے وزیر تعلیم رام بلاس شرما نے ایک میٹنگ کے بعد مڈيا سے بات چیت میں کہا کہ ہریانہ حکومت گزشتہ ڈیڑھ سال سے گیتا کو نصاب میں شامل کرنے کی کوشش کررہی تھی ، جس کے نتیجہ میں اب اسے شامل کیا جا رہا ہے۔
      خیال رہے کہ گیتا کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں اس کو حکومت کی بھگوا پالیسی بتا کر مخالفت کر چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہریانہ حکومت کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لئے قرآن کریم اور گروگرنتھ صاحب کو بھی نصاب میں شامل کر رہی ہے۔
      First published: