உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاٹوں کے سامنے جھکی کھٹر سرکار ، ریزرویشن دینے کیلئے ہوئی تیار

    گڑگاؤں: ہریانہ حکومت جاٹوں کو خصوصی پسماندہ طبقہ (ایس بی سی ) کا درجہ دینے کے لئے تیار ہو گئی۔ وزیر زراعت اور جاٹ لیڈر اوپي دھنكھڑ نے بتایا کہ اس سلسلے میں اگلے بجٹ سیشن میں اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جاٹوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔ دھنكھڑ نے یہ بات چندی گڑھ میں کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے بعد کہی۔

    • IANS
    • Last Updated :
    • Share this:

      گڑگاؤں: ہریانہ حکومت جاٹوں کو خصوصی پسماندہ طبقہ (ایس بی سی ) کا درجہ دینے کے لئے تیار ہو گئی۔ وزیر زراعت اور جاٹ لیڈر اوپي دھنكھڑ نے بتایا کہ اس سلسلے میں اگلے بجٹ سیشن میں اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جاٹوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔ دھنكھڑ نے یہ بات چندی گڑھ میں کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے بعد کہی۔

      انہوں نے کہا کہ ہم نے ریزرویشن کا مطالبہ کررہی جاٹ برادری کو پسماندہ طبقہ کے زمرے میں شامل کرنے کے مطالبہ کو کو تسلیم کر لیا ہے۔ جاٹ برادری کو خصوصی پسماندہ طبقہ کا درجہ ملے گا اور فوری امداد کے طور پر اقتصادی صورت حال کی بنیاد پر 10-20 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔

      دھنكھڑ نے یہ بھی کہا کہ جاٹوں کے مطالبہ کے سلسلہ میں بیان جاری کر رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راج كمار سینی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کچھ بھی ایسا نہ کہیں، جس سے جاٹ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

      ادھر کابینی وزیر رام ولاس شرما نے بھی ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا پر لگایا الزام واپس لے لیا ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ہڈا جاٹوں کو بھڑکا رہے ہیں۔

      First published: