ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرتشدد جاٹ آندولن : متاثرہ تاجروں کو راحت دے گی ہریانہ سرکار

چندی گڑھ : ہریانہ حکومت نے ریاست میں گذشتہ دنوں ہوئے فسادات کے شکار تاجروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس ویٹ سے راحت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متاثر تاجروں پر ویٹ کے علاوہ کوئی ٹیکس ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگتے ہیں تو ان میں بھی راحت دینے کیلئے قوانین بنائے جائیں گے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 02, 2016 11:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرتشدد جاٹ آندولن : متاثرہ تاجروں کو راحت دے گی ہریانہ سرکار
چندی گڑھ : ہریانہ حکومت نے ریاست میں گذشتہ دنوں ہوئے فسادات کے شکار تاجروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس ویٹ سے راحت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متاثر تاجروں پر ویٹ کے علاوہ کوئی ٹیکس ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگتے ہیں تو ان میں بھی راحت دینے کیلئے قوانین بنائے جائیں گے۔

چندی گڑھ :  ہریانہ حکومت نے ریاست میں گذشتہ دنوں ہوئے فسادات کے شکار تاجروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس ویٹ  سے راحت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متاثر تاجروں پر ویٹ کے علاوہ کوئی ٹیکس ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگتے ہیں تو ان میں بھی راحت دینے کیلئے قوانین بنائے جائیں گے۔

کابینہ نے مرکزی حکومت کی اجول ڈسکومس انشورنس منصوبہ (اودے) کو ریاست میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد آئندہ تین برسوں میں بجلی کمپنیوں کے قرضوں کا بوجھ کم کرنا اور بجلی کی قیمتوں اورلاسس کو 15 فیصد تک کم کرنا اور بجلی کمپنیوں کی مالی حالت بہتر بنانا ہے۔

منصوبہ کے تحت 30 ستمبر 2015 تک کے 34600 کروڑ روپے میں سے 25950 کروڑ روپے کے قرض اگلے پانچ برسوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے ادا کئے جائیں گے۔ اس کام کے لئے ڈسکومس کی طرف سے مالی اداروں سے لئے گئے قرضوں کے عوض میں ریاستی حکومت بانڈ جاری کرے گی۔


کابینہ نے شہید فوجی رگھوویر سنگھ کی بیوہ میم وتی کو پنچایتی زمین سے دو سو مربع گز کا رہائشی پلاٹ تحفہ کے طورپر دینے کی ایک تجویز کو بھی منظوری دے دی۔ رگھو ویر سنگھ سال 2000 میں جموں کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

کابینہ نے ملازمین کو رہائش، گاڑی، کمپیوٹر اور شادی وغیرہ کے لئے حکومت کی طرف سے منظور شدہ سود پر شیڈول کاسٹ بینکوں سے قرض حاصل کرنے سے متعلق تجویز کو بھی منظوری د یدی۔ حکومت نے قرض دینے کا کام بھی بینکوں کو سونپنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت وہ بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ملازمین کو جلد قرض جاری کرنا یقینی بنائے گی۔

First published: Mar 02, 2016 11:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading