اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شادی ڈاٹ کام پر بی پی او کی سینئر افسر سے کی دوستی، پھر کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ہریانہ میں ریپ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ معاملہ سائبر سٹی گروگرام کا ہے جہاں میٹری مونیل سائٹ شادی ڈاٹ کام پر دوستی کرکے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گروگرام: ہریانہ میں ریپ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ معاملہ سائبر سٹی گروگرام کا ہے جہاں میٹری مونیل سائٹ شادی ڈاٹ کام پر دوستی کرکے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ وعدہ خلافی کا کھیل کھیلا اورمتاثرہ کا جنسی استحصال کیا۔ متاثرہ کمپنی میں سینئر افسر ہے۔ ملزم گورو مشرا کے خلاف پولیس نے بج گھیڑا تھانہ میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
      متاثرہ لڑکی نے ایک شخص کے خلاف تحریری شکایت دیکر الزام لگایا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حالانکہ پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔
      وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ بتا دیں کہ ہریانہ میں آئے دن ایسے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل سائٹ پر کسی کو دوست بنانے سے پہلے اچھی طرح سے تحقیقات کر لیں تاکہ آپ کے ساتھ دھوکہ نہ ہو۔
      First published: