ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پنچ کولہ تشدد : بابا گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کے خلاف طے نہیں ہوسکے الزامات

سادھوی جنسی استحصال معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے بابا گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی غداری کے کیس میں پنچ کولہ عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیشی ہوئی ۔

  • Share this:

پنچ کولہ : سادھوی جنسی استحصال معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے بابا گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی غداری کے کیس میں پنچ کولہ عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیشی ہوئی ۔ مگر جمعرات کو بھی الزامات طے کئے جانے پر بحث نہیں ہوسکی ۔ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت 15 مئی کو ہوگی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو آبروریزی کے معاملہ میں قصور وار قرار دئے گئے گرمیت رام رحیم کی گرفتاری کے بعد پنچ کولہ میں تشدد بھڑک گئی تھی ، جس میں 36 لوگوں کی جانیں تلف ہوگئی تھیں ۔ تشدد پھیلانے کے الزام میں رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں 14 دیگر کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

پنچ کولہ تشدد کے بعد سے ہی پولیس ہنی پریت کی تلاش کررہی تھی ، لیکن وہ 38 دنوں تک ہاتھ نہیں آئی ۔ پولیس نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ہنی پریت کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے ، اس کے بعد سے وہ انبالہ جیل میںبند ہے۔

خیال رہے کہ ہنی پریت اور دیگر ملزموں کو پہلے ہی چارج شیٹ کی کاپی دی جاچکی ہے۔ لیکن اب ان کے وکیل کے ایس آئی ٹی کے ذریعہ سونپی گئی متعلقہ معاملوں سے وابستہ سی ڈی کی کاپی کا مطالبہ کیا ہے۔ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔

First published: Apr 19, 2018 06:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading