ہوم » نیوز » No Category

بی ایس پی صدر مایا وتی نے کی جاٹ تحریک کی حمایت ، تاہم کہا :  پرامن ہواحتجاج

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے جاٹوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کی تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2016 06:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی ایس پی صدر مایا وتی نے کی جاٹ تحریک کی حمایت ، تاہم کہا :  پرامن ہواحتجاج
لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے جاٹوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کی تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے جاٹوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ان کی تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی جاٹوں کے ریزرویشن کے مطالبے کو جائز سمجھتی ہے ۔انہیں بی ایس پی کی پوری حمایت ہے لیکن جاٹوں کو بھی اپنا احتجاج تشدد سے پاک رکھنا چاہیے۔


انہوں نے جاٹوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاٹ برادری کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریزیویشن سے متعلق یقین دہانی پر اب اور زیادہ بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔جاٹوں کو فوراً ریزرویشن ملنا چاہیے۔


جاٹوں کی تحریک کو کچلنے کے لئے ہریانہ حکومت کی ظلم وزیادتی پرمبنی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے بی ایس پی صدر نے کہا کہ تحریک کو کچلنےکےبجائے مظاہرین کو بلاکر بات کرنی چاہیےتھی ۔انہوں نے مظاہرین سے اپنے احتجاج کو پرامن طریقے سے چلانے کی اپیل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے تحریک کو مزید حمایت ملے گی۔

First published: Feb 21, 2016 06:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading