ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Haryana News: لاک ڈاون میں پانچ جولائی تک توسیع ، پابندیوں میں مزید چھوٹ

Haryana Lockdown News: اتھارٹی کے احکام میں واضح کیا گیا ہے آنگن واڑی مراکز اور کریچ 31 جولائی تک بندرہیں گے۔ یونیورسٹی کیمپس کو ریسرچ اسکالرز، لیبارٹریوں میں پریکٹکل کلاسز وغیرہ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2021 09:26 PM IST
  • Share this:
Haryana News: لاک ڈاون میں پانچ جولائی تک توسیع ، پابندیوں میں مزید چھوٹ
Haryana News: لاک ڈاون میں پانچ جولائی تک توسیع ، پابندیوں میں مزید چھوٹ

چنڈی گڑھ : ہریانہ میں کووڈ-19 کی عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر دومئی سے نافذ کیا گیا لاک ڈاون پانچ جولائی تک بڑھایا گیا ہے ۔ حالانکہ اس دوران کافی ساری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ پریانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 پازیٹیوٹی شرح اورانفیکشن کے نئے معاملات کی تعدادمیں کمی آئی ہے ، لیکن وباپر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وبائی الرٹ-سیف ہریانہ کو پانچ جولائی تک بڑھایا جارہا ہے۔


اتھارٹی کے احکام میں واضح کیا گیا ہے آنگن واڑی مراکز اور کریچ 31 جولائی تک بندرہیں گے۔ یونیورسٹی کیمپس کو ریسرچ اسکالرز، لیبارٹریوں میں پریکٹکل کلاسز وغیرہ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام دوکانیں صبح نوبجے سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ مال صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ ریستوراں اوربار صبح دس بجے سے رات دس بجے تک صارفین بیٹھانے کی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔


مذہبی مقامات ایک وقت میں 50 افراد کی موجودگی کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ کارپوریٹ دفتر صد فیصد موجودگی کے ساتھ کھلے رکھے جاسکتے ہیں ۔ بشرطیکہ ضروری سوشل ڈسٹینسنگ، صفائی اورکووڈ-19 کے پیش نظرضوابط کی پیروری کی جائے۔ جم کو صبح چھ بجے سے رات آتھ بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت ہوگی۔ اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے کھلے رہیں گے ، سوائے رابطہ کھیلوں کے (شائقین کی اجازت نہیں ہوگی) کے علاوہ سوئمنگ پول اور سپا بند ہی رہیں گے۔


ملک میں فعال معاملات میں کم

بتادیں کہ ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں مسلسل سست روی کے درمیان ، اتوار کے روز فعال معاملات چھ لاکھ سے کم ہو گئے اور دوسرے دن بھی ان کی شرح دو فیصد سے کم رہی اس دوران جمعہ کے روز 64 لاکھ 25 ہزار 893 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 77 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50040 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 33 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 944 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

فعال معاملات 9162 کم ہوکر 5 لاکھ 86 ہزار 403 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1258 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 95 ہزار 751 ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 27, 2021 09:26 PM IST