نئی دہلی : ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر بھلے ہی لوگوں کو سادگی سے رہنے کی تلقین کررہے ہوں، لیکن ان کے اپنے وزرا ہی سرکاری سفر کر کے لاکھوں کما رہے ہیں۔ یہ سنسنی خیز انکشاف ایک آر ٹی آئی کے ذریعہ ہوا ہے۔
آر ٹی آئی میں پتہ چلا ہے کہ ہریانہ کے وزیر ہر ماہ تقریبا 28 ہزار کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں۔ یعنی روزانہ 933 کلومیٹر۔ اس اعتبار سے وزیر جی کی گاڑی روزانہ گڑگاؤں سے چندی گڑھ تک 4 مرتبہ سفر کرتی ہے اور ہر ماہ کا خرچ آتا ہے 1 لاکھ 82 ہزار روپے ۔
اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی 8 سرکاری گاڑیاں مجموعی طور پر ہر ماہ صرف 17 سے 19 ہزار کلومیٹر ہی دوڑتی ہیں، جس کا کل خرچ تقریبا 90 ہزار روپے آتا ہے۔
ان وزراء میں ہریانہ کے وزیر زراعت اوم پرکاش دھنكھڑ، وزیر تعلیم رام ولاس شرما، وزیر کرشن لال پوار کے علاوہ کرشن کمار بیدی بھی شامل ہیں۔ تاہم جب وزراء سے اس بارے سوال پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے ملنے کے لئے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے اتنا خرچ ہو جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔