ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی کے ساتھ شوہر نے کر ڈالی ایسی گھنونی حرکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حاملہ ہونے کا ہوا انکشاف

پولیس مطابق آرمی کے جوان گلشن اپنی بیوی پر کسی دیگر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوے کا شک تھا۔ ملزم شوہر بیوی جیوتی کے قتل کیلئے ایک ماہ سے منصوبہ بنا رہا تھا۔

  • Share this:
بیوی کے ساتھ شوہر نے کر ڈالی ایسی گھنونی حرکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حاملہ ہونے کا ہوا انکشاف
پولیس مطابق آرمی کے جوان گلشن اپنی بیوی پر کسی دیگر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوے کا شک تھا۔ ملزم شوہر بیوی جیوتی کے قتل کیلئے ایک ماہ سے منصوبہ بنا رہا تھا۔

ہریانہ کے گوہانا میں روہتک ۔ پانی پت نیشنل ہائی وے پر گاؤں ماہرا کے پاس ڈرین نمبر 8 پر حاملہ خاتون کے قتل معاملے میں فوجی شوہر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس مطابق آرمی کے جوان گلشن اپنی بیوی پر کسی دیگر کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوے کا شک تھا۔ ملزم شوہر بیوی جیوتی کے قتل کیلئے ایک ماہ سے منصوبہ بنا رہا تھا۔ ملزم نے قتل میں استعما لئے چاقع کو مرادآباد یوپی سے خریدا تھا۔ ملزم فوجی گلشن کے کنبے کے تین لوگوں پر بھی جہیز کا معاملہ درج ہوا ہے۔ سنیچر کو پولیس ملزم خاتون کے فوجی شوہر کو کورٹ میں پیش کرے گی۔


جمعے کو کیا تھا قتل۔۔۔

برودا تھانہ انچارج بدن سنگھ نے بتایا کہ کل حاملہ کے قتل معاملے میں شوہر گلشن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم گلشن فوج میں کلرک کے عہدے پر فائز ہیں۔ پوچھ۔گچھ میں قبول کیا ہے یہ اپنی بیوی پر شک کرتا تھا۔ اپنی بیوی کے ساتھ دیگر کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کے چلتے اس نے ایک ماہ پہلے قتل کی سازش کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ ملزم نے قتل کرنے کیلئے مرادآباد سے چاقو بھی خریدا جس سے اس کا قتل چاقو سے کیا۔ پوسٹ مارٹم میں خاتون حاملہ پائی گئی۔ اس سے اس کے حمل میں پل رہے بچے کی بھی موت ہو گئی۔


پولیس نے مقتولہ جیوتی کے والد کے بیان پر ملزم گلشن پر قتل اور اس کے ماں باپ و اس کے چھوٹے بھائی پر جہیز کا معاملہ درج کیا ہوا ہے۔ ابھی وہ فرار ہیں۔ آج ملزم کو کورٹ میں پیش کرکے پولیس ریمانڈ پر لیا جائے گا تاکہ قتل میں استعمال ثبوت جمع کئے جا سکیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 27, 2021 09:28 AM IST