ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیف کے شک میں ہریانہ پولیس نے رکوا دی یوپی روڈ ویز کی بس، جانچ میں نکلا بکرے کا گوشت

ہری دوار سے شملہ جارہی ایک بس میں سیٹ کے نیچے بیف رکھے ہونے کی افواہ کے بعد آج هريا پولیس نے جمنا نگر کے جگادھري میں بس کی تلاشی لی۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jul 02, 2017 05:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بیف کے شک میں ہریانہ پولیس نے رکوا دی یوپی روڈ ویز کی بس، جانچ میں نکلا بکرے کا گوشت
ہری دوار سے شملہ جارہی ایک بس میں سیٹ کے نیچے بیف رکھے ہونے کی افواہ کے بعد آج هريا پولیس نے جمنا نگر کے جگادھري میں بس کی تلاشی لی۔

چنڈی گڑھ : ہری دوار سے شملہ جارہی ایک بس میں سیٹ کے نیچے بیف رکھے ہونے کی افواہ کے بعد آج ہریانہ  پولیس نے جمنا نگر کے جگادھری میں بس کی تلاشی لی۔ اگرچہ بعد میں مویشی پروری محکمہ کے ڈاکٹروں کے ایک پینل نے پیکٹ کی جانچ کے بعد بتایا کہ اس میں بیف نہیں بلکہ بکرے کا گوشت تھا۔ ہریانہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ جگادھری پولیس کو ایک کال آئی تھی، جس کے بعد اتر پردیش روڈ ویز بس کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔

جگادھري پولیس سب انسپکٹر راجندر کمار کے مطابق بس کی ایک سیٹ کے نیچے ہمیں ایک پیکٹ ملا، جسے جانچ کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔ دو ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس پیکٹ پر اپنی رپورٹ دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیکٹ میں بکرے کا گوشت تھا۔

جگادھري پولیس اسٹیشن کے انچارج سب انسپکٹر کے مطابق بس ہری دوار سے اتر پردیش کے سہارنپور اور ہریانہ کے جگادھري سے ہوتے ہوئے شملہ جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ہم نے بس کو روکا اور بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سے بات چیت کی، لیکن ان لوگوں کو اس کی معلومات نہیں تھی کہ پیکٹ کس نے یہاں رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کوئی خطرہ نہ اٹھاتے ہوئے اسے جانچ کے لئے بھیج دیا۔

First published: Jul 02, 2017 05:39 PM IST