روہتک: کروکشیتر میں پیپلی کے پاس ہریانہ روڈ ویز کی بس میں جمعرات کو دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں تقریبا نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ سونی پت سے چندی گڑھ جا رہی بس میں ہوا ۔ ہریانہ کے ڈی جی پی نے موقع کا معائنہ کرنے کا بعد کہا ہے کہ دھماکہ میں کروڈ بم کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی پت میں ہوا ٹرین دھماکہ اور روڈ ویز دھماکہ ایک جیسے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میںآئی ای ڈی کا بھی استعمال ہونے کا شبہ ہے۔ اس کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مجرمانہ رجحان کے لوگوں کا یہ کام ہے۔ جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ تو نہیں ہے۔ بس کے پاس سے بیٹري کی طرح کچھ ملا ہے، جس پر بم لگائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔این آئی اے بھی اس معاملے کی جانچ کرے گی۔
حالانکہ بم دھماکہ کم شدت کا ہی تھا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تحقیقات میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی مدد لی جا ئے گی۔ اے ڈی جی پی کی قیادت میںایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے، جو اس معاملہ کی باریکی سے چھان بین کرے گی ۔ دھماکے میں زخمی افراد کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔