ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت نے کسانوں سے کہا : سرکاری ایجنسی ڈرانے کی کوشش کرے تو افسروں کو یرغمال بنالیں

Kisan Aandolan: راکیش ٹکیت نے کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ایجنسی کسانوں کو ڈرانے کی کوشش کرے تو ان کے افسران اور ملازمین کو یرغمال بنا لیں ۔

  • Share this:
مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت نے کسانوں سے کہا : سرکاری ایجنسی ڈرانے کی کوشش کرے تو افسروں کو یرغمال بنالیں
Kisan Aandolan: راکیش ٹکیت نے کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ایجنسی کسانوں کو ڈرانے کی کوشش کرے تو ان کے افسران اور ملازمین کو یرغمال بنا لیں ۔

روہتک : مہم میں ہوئی کسان مہا پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو مزدور بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ایجنسی کسانوں کو ڈرانے کی کوشش کرے تو انہیں یرغمال بنا لیں۔ اس دوران ٹکیت نے 26 جنوری کے واقعہ کا بھی تذکرہ کیا ۔ ٹکیت نے کہا کہ ایک  پائپ پر مذہبی جھنڈہ لگا دیا تو کیا گناہ کردیا ۔ لال قلعہ تو سرکار پہلے ہی بیچ چکی ہے ۔ انہوں نے ہریانہ کے وزیر اعلی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلی کھٹر میں ہمت ہے تو ہیلی کاپٹر سے نیچے اتر کر دکھائے ۔


ٹکیت نے کہا کہ سرکار کسانوں کی آواز اٹھانے والوں کو پریشان کرری ہے ۔ مہم سے آزاد ممبر اسمبلی بلرراج کنڈ نے جب کسان آندولن کی حمایت کی اور اسمبلی میں زرعی قوانین کی مخالفت میں آواز اٹھائی تو سرکار نے انکم ٹیکس محکمہ سے چھاپہ مروا دیا ، لیکن اب بلراج کنڈ یا دیگر کسان لیڈروں کے گھر پر کوئی بھی محکمہ چھاپہ ماری کرنے آئے تو ان کے افسران کو یرغمال بنا لینا ۔


راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے خیرخواہ لیڈروں کو اکیلا سمجھنے کی سرکار غلطی نہ کرے ۔ ان کے ساتھ کسان اور عوام کھڑے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو مکمل طور پر بھارت بند رہے گا ، جس میں ریل اور سڑک راستے پر بھی چکہ جام کیا جائے گا ۔ وہ بدھ کو مہم چوبیسی کے چتوبرے پر منعقدہ کسان مزدور ایکتا مہا پنچایت میں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔


بتادیں کہ کسانوں کی متعدد تنظیمیں گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کررہی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ مرکز کے ذریعہ پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کو واپس لیا جائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 07:50 AM IST