ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، ہوئی ایسی حالت ، دیکھیں ویڈیو

ملزم نوجوان کی معشوقہ کا شوہر پی جی آئی میں داخل تھا ۔ کسی کو شک نہ ہو اس لئے وہ لڑکیوں کے کپڑوں میں اسپتال پہنچا تھا ۔

  • Share this:
لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، ہوئی ایسی حالت ، دیکھیں ویڈیو
لڑکیوں کے کپڑے پہن کر شادی شدہ معشوقہ سے ملنے پہنچا عاشق ، ہوئی ایسی حالت ، دیکھیں ویڈیو

ہریانہ کے روہتک ضلع میں ایک نوجوان کی جم کر پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو روہتک پی جی آئی کا بتایا جارہا ہے ۔ دراصل نوجوان لڑکیوں کے کپڑے پہن کر اپنی شادی شدہ معشوقہ سے ملنے کیلئے روہتک پی جی آئی پہنچا تھا ۔ سیکورٹی گارڈس کو اس کی حرکتوں پر شک ہوا تو اس نے اس کو روکا اور پوچھ گچھ کرنے کی کوشش ، مگر جیسے ہی اس کو نزدیک تو دیکھا سیکورٹی گارڈس کے ہوش اڑ گئے ۔


دراصل لڑکیوں کے کپڑے پہن کر عاشق اپنی معشوقہ سے ملنے پہنچا تھا ۔ اس کی معشوقہ کا شوہر پی جی آئی میں داخل تھا ۔ کسی کو شک نہ ہو اس لئے وہ لڑکیوں کے کپڑوں میں اسپتال پہنچا تھا ۔ پکڑے جانے پر سیکورٹی گارڈس نے پہلے تو عاشق کو بیڈ سے باندھا اور پھر اس کی پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور ملزم نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئی ۔




جانچ میں مصروف پولیس

فی الحال پولیس ملزم نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔ جانچ میں ہی پتہ چل پائے گا کہ ملزم نوجوان لڑکیوں کے کپڑے پہن کر اسپتال کیوں پہنچا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پوچھ گچھ کے بعد ہی معاملہ کا انکشاف ہوسکے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 02:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading