ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پھیروں کے درمیان شادی کا منڈپ چھوڑ کر بھاگا دولہا ، سسرال کی جگہ تھانے پہنچ گئی دلہن ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

Panipat News: ہریانہ کے پانی پت میں ایک دولہا شادی کے پھیروں کے درمیان منڈپ سے بھاگ گیا ۔ دلہن فریق نے پھر لڑکا کو فون کرکے بلایا ۔ پولیس نے جب جانچ کی تو حیران کرنے والا انکشاف ہوا ۔

  • Share this:
پھیروں کے درمیان شادی کا منڈپ چھوڑ کر بھاگا دولہا ، سسرال کی جگہ تھانے پہنچ گئی دلہن ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ
پھیروں کے درمیان شادی کا منڈپ چھوڑ کر بھاگا دولہا ، سسرال کی جگہ تھانے پہنچ گئی دلہن ، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

پانی پت : ہریانہ سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پانی پت میں شادی کے پھیرے کے درمیان ایک دولہا پولیس کے آنے کی خبر ملتے ہی منڈپ چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی کافی تلاش کی ، لیکن وہ کہیں نہیں ملا ۔ دولہے کے فریق کے لوگ بھی اس کے بارے میں نہیں بتاسکے ۔ اس کے بعد دلہن فریق کے لوگون نے فون کرکے کافی خوشامدیں کیں تو وہ تھانے پہنچا ۔ دراصل دیش راج کالونی میں 17 سال کی لڑکی کی شادی 25 سال کے نوجوان سے ہونے جارہی تھی ۔ پروٹیکشن افسر رجنی گپتا نے پولیس کی مدد سے شادی رکوائی ۔ دولہا پولیس کو دیکھ کر بارات چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ لڑکی فریق اور رجنی گپتا کی جانب سے دولہے کے پاس فون کیا گیا تب وہ تھانے پہنچا ۔


رجنی گپتا نے بتایا کہ اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے ایک گاوں کا ایک شخص کئی سالوں سے دیش راج کالونی میں اہل خانہ کے ساتھ رہ رہا ہے ۔ وہ اپنی 17 سال کی بیٹی کی شادی کرنے جارہا تھا ۔ بیٹی دسویں جماعت میں پڑھتی ہے ۔ والد اپنی نابالغ بیٹی کی شادی پٹیل نگر کے والے 25 سالہ اکاونٹنیٹ سے کرنے کی تیاری میں تھے ۔ بارات پہنچ چکی تھی ۔ نابالغ کی شادی ہونے کی اطلاع پاکر پروٹیکشن افسر اور پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو لڑکی کی عمر کا کوئی ثبوت نہیں دکھایا جاسکا ، جس کے بعد نابالغ لڑکی کی شادی کو رکوادیا گیا ۔


جانکاری کے مطابق ٹیم کے ساتھ پولیس کو دیکھ کر دولہا فرار ہوگیا ۔ شادی کو رکواتے ہوئے لڑکی کو خاتون تھانہ لے جایا گیا ۔ اس کے بعد اہل خانہ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔ لڑکی فریق اور محکمہ نے فون کیا تو لڑکا بھی تھانہ پہنچ گیا ۔


آدھار کارڈ کے مطابق لڑکی کی عمر 17 سال پائی گئی ۔ اب دونوں فریقوں کو تھانے میں بلوایا گیا ہے ۔ لڑکے نے رجنی گپتا کو بتایا کہ لڑکی کی کم عمر ہے ، اس کو اس کی جانکاری نہیں تھی ۔ فی الحال شادی کو روک دی گئی ہے اور کارروائی کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2021 07:42 PM IST