ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الکا لامبا کے قابل اعتراض ٹویٹ پر یوگیش دت کا جواب، بولے۔ویمن کارڈ کھیل لیجئے گا

الکا لامبا نے اپنے ٹویٹ میں پہلوان یوگیشور دت پر قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان یوگیشوردت نے اس کو چھوٹی ذہنیت کی علامت قرار دیا۔ ان

  • Share this:

کانگریس لیڈرالکا لامبا کے متنازعہ ٹویٹ پر یوگیشوردت نے جواب دیا ہے۔ الکا لامبا نے اپنے ٹویٹ میں پہلوان یوگیشور دت پر قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان یوگیشوردت نے اس کو چھوٹی ذہنیت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذہنی دیوالیہ پن ہے۔ حالانکہ الکا لامبا نے جوٹویٹ کیا تھا اسے انہوں نے بعد میں ڈلیٹ کردیا۔ یوگیشور نے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ لے کر جواب دیا ہے۔

یوگیشور دت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'ناجائز پیدائش کون ہے اس کاپتہ آپ کی باتوں سے لگ رہا ہے۔ آپ کی سوچ سے آپ کی پرورش کا بھی پتہ لگ گیا۔ جس انسان کی فوٹو پر آپ نے لکھا ہے، اس انسان کیلئے ملک واسسیوں کا پیار آپ نے دیکھ بھی لیا ہوگا۔ پورا ملک ساتھ میں کھڑا ہے۔ بس آپ جیسے کچھ ذہنی مریضوں کو چھوڑ کر'۔

وہیں انہوں نے ان ے دوسرے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوامی منچ پر ایسی بھدی زبان کا استعمال کرنے والی کو جب اپنے وقار کا دھیان نہیں تو میں ان سے اپنے، میری ماں کے اور وزیر اعظم جی کے وقار کا دھیان رکھنے کی امید کیسے کروں۔ اس ملک میں مرد ہونے کا کچھ گھاٹا بھی ہے۔ آپ مہیلا کارڈ بھی کھیل لیجئے گا۔

First published: Apr 07, 2020 10:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading