ہاشم پورہ قتل عام معاملے میں تمام 16 پی اے سی جوانوں کی خود سپردگی نہ کئے جانے پرعدالت نے ناراضگی ظاہرکی۔ تیس ہزاری کورٹ نے سرینڈرنہ کرنے پرتمام چارپی اے سی جوانوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ وہیں قصورواروں کی ضمانت لینے والے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ان جوانوں کو ہاشم پورہ قتل عام معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا تھا۔ کل 16 جوانوں میں سے ایک قصوروار پی اے سی جوان کمل سنگھ کی موت ہوچکی ہے۔ خود سپردگی نہ کرنے والے قصوروار پی اے سی جوانوں کے نام رام ویرسنگھ، بدھی سنگھ، لیلا دھر، بسنت بلبھ ہیں۔
وہیں غازی آباد کے ایس ایچ او نے بھی عدالت سے تمام قصورواروں کو گرفتارکرنے کے لئے 15 روز کا وقت مانگا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 19 دسمبرکوہوگی۔ واضح رہے کہ کل 11 قصوروار پی اے سی جوان پہلے ہی عدالت میں خود سپردگی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 29 نومبرکو ہاشم پورہ قتل عام معاملے میں دہلی کے 30 ہزاری کورٹ نے غازی آباد لنک تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا تھا۔ سماعت کے دوران تھانے کے ایس ایچ اوکوعدالت پہنچنا تھا اورسرینڈرنہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں اطلاع دینی تھی، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہاشم پورہ قتل عام معاملےمیں غازی آباد کے ایس ایچ اوکےخلاف غیرضمانتی وارنٹ جارییہ بھی پڑھیں:
میرٹھ کے ہاشم پورہ قتل عام میں 16 پی اے سی جوانوں کوعمرقید، 42 لوگوں کا ہوا تھا بے دردی سے قتل سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔