ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس متاثرہ کے گاؤں میں میڈیا۔اپوزیشن کی انٹری بند، کنبے کو مل رہی ہیں یہ دھمکیاں

ہاتھرس جانے سے پولیس کے روکے جانے اور دھکا۔مکی کے بعد ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی سربراہی میں باقی ممبران اسمبلی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ اس درمیان پولیس نے گاؤں کے باہر پہرے کو اور سخت کر دیا ہے۔ متاثرہ کے گاؤں میں اپوزیشن لیڈران سمیت میڈیا کیلئے نو انٹری ہے۔

  • Share this:

یوپی کے ہاتھرس کیس کو لیکر سیاست اور ہنگامہ جاری ہے۔ ہاتھرس کے ڈی ایم کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ متاثرہ کے کنبے کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کئی اپوزیشن پارٹیاں معاملے میں یوپی کی حکومت اور یوپی پولیس کے رویے کو لیکر سوال اٹھا رہی ہیں۔ اسی درمیان متاثرہ کے کنبے سے ملنے جارہے ترنمول کے کچھ اراکین پارلیمنٹ کو یوپی پولیس کے ذریعے روک دیا گیا۔ پارٹی نے بتایا ہے کہ یہ ارکان پارلیمنٹ الگ۔الگ سفر کر رہے تھے۔

ہاتھرس معاملے کی جانچ میں ایس آئی ٹی مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی جانچ میں افسروں کی لاپرواہی کی بات سامنے آئی ہے۔ اس معاملے کی ایس آئی ٹی، ریپ اورآنر کلنگ کے اینگل سے بھی جانچ کرے گی۔ ٹیم اس سلسلے میں گاؤں والوں سے بھی پوچھ تاچھ کرسکتی ہے۔ اس بیچ ہاتھرس میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔گاؤں کے ہرراستے پر پولیس بھاری تعداد میں تعینات ہے۔ حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اندر جانے اور متاثرین سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔

ہاتھرس جانے سے  پولیس کے روکے جانے اور دھکا۔مکی کے بعد ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ  ڈیرک اوبرائن  کی سربراہی میں باقی ممبران اسمبلی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ اس درمیان پولیس نے گاؤں کے باہر پہرے کو اور سخت کر دیا ہے۔ متاثرہ کے گاؤں میں اپوزیشن لیڈران سمیت میڈیا کیلئے نو انٹری ہے۔

پولیس نے ہاتھرس گینگ ریپ متاثرہ کے گاؤں  ایک کیمپ بنا دیا ہے۔ ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ، متاثرہ کے گاؤں میں ناکہ بندی ہے۔ شناخت کارڈ دکھانے کے  بعد ہی گاؤں کے لوگوں کو انٹری دی جارہی ہے۔ انتظامیہ کے اس طرز عمل سے لوگ ناراض ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہی گاؤں میں ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

ہاتھرس کیس کے سلسلے میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے  3 اکتوبر کو  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران  وہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں چلانے کا مطالبہ کریں گے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی  متاثرہ کنبے کے لئے بالمیکی مندر میں دعائیہ میٹنگ کریں گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 02, 2020 02:37 PM IST