راہل کے ساتھ ہاتھرس کے راستے پر پرینکا گاندھی، متوفیہ کے والد کا ویڈیو ٹویٹ کر بولیں۔ پورا کنبہ نظربند
پرینکا نے یہ ویڈیو شئیر کر ٹویٹ کیا' ہاتھرس کی بیٹی کے والد کا بیان سنئے۔ انہیں زبردستی لے جایا گیا۔ سی ایم سے وی سی (ویڈیو کانفرنسنگ) کے نام پر بس دباو ڈالا گیا۔ وہ جانچ کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ابھی پورے کنبے کو نظربند کر رکھا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 01, 2020 02:18 PM IST

پرینکا گاندھی کی فائل فوٹو
ہاتھرس۔ اترپردیش کے ہاتھرس (Hathras) میں مبینہ عصمت دری اور متاثرہ کے قتل معاملہ میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اس کو لے کر کانگریس یوگی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہے۔ معاملہ میں اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے متوفیہ کے والد کے بیان کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں وہ پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کر رہی ہیں۔
پرینکا نے یہ ویڈیو شئیر کر ٹویٹ کیا' ہاتھرس کی بیٹی کے والد کا بیان سنئے۔ انہیں زبردستی لے جایا گیا۔ سی ایم سے وی سی (ویڈیو کانفرنسنگ) کے نام پر بس دباو ڈالا گیا۔ وہ جانچ کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ابھی پورے کنبے کو نظربند کر رکھا ہے۔ بات کرنے کی ممانعت ہے۔ کیا دھمکا کر انہیں چپ کرانا چاہتی ہے سرکار؟ ناانصافی پر ناانصافی ہو رہی ہے۔
हाथरस की बेटी के पिता का बयान सुनिए।
उन्हें जबरदस्ती ले जाया गया। सीएम से वीसी के नाम पर बस दबाव डाला गया। वो जांच की कार्रवाई से संतुष्ट नहीं हैं।
अभी पूरे परिवार को नजरबंद रखा है। बात करने पर मना है।
क्या धमकाकर उन्हें चुप कराना चाहती है सरकार?
अन्याय पर अन्याय हो रहा है। pic.twitter.com/6lIW1hdvDc
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 1, 2020
بتا دیں کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) متاثرہ کنبے سے ملنے بلگاڑی گاوں جا رہے ہیں۔ پرینکا اور راہل گاندھی کے شہر میں آنے کی بات مقامی کانگریسی لیڈر بھی کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ، اس بیچ پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہاتھرس میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دہلی۔ نوئیڈا سرحد سیل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی بولے۔ شہر میں گھسنے نہیں دیں گے