உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاتھرس آبروریزی معاملہ : جیل میں بند آزاد صحافی عتیق الرحمان کی حالت تشویشناک ، ہائی کورٹ نے ایمس میں علاج کرانے کا دیا حکم

    ہاتھرس آبروریزی معاملہ : جیل میں بند آزاد صحافی عتیق الرحمان کی حالت تشویشناک ، ہائی کورٹ نے ایمس میں علاج کرانے کا دیا حکم

    ہاتھرس آبروریزی معاملہ : جیل میں بند آزاد صحافی عتیق الرحمان کی حالت تشویشناک ، ہائی کورٹ نے ایمس میں علاج کرانے کا دیا حکم

    جسٹس مہیش چندر ترپاٹی اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی بنچ نے ایمس میں علاج کے لیے عرضی منظور کر لی ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایمس میں عتیق الفرحمان کے علاج کے مناسب انتظامات کرے ۔

    • Share this:
    الہ آباد : ہاتھرس جیل میں بند آزاد صحافی عتیق الرحمان کا علاج دہلی ایمس میں کرانے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا ہے ۔ ہاتھرس جیل میں عتیق الرحمان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور ان کو فوری طور سے ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے ۔ عتیق الرحمان کو ہاتھرس آبروریزی کیس کی رپورٹنگ کے دوران گزشتہ برس اکتوبر ماہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار کئے گئے آزاد صحافی عتیق الرحمان کو عارضہ قلب لاحق ہے اور جیل میں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ عتیق الرحمان کی طرف سے الہ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت اور ایمس میں علاج کے لیے عرضی داخل کی گئی ہے ۔

    عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس مہیش چندر ترپاٹی اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی بنچ نے ایمس میں علاج کے لیے عرضی منظور کر لی ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایمس میں عتیق الرحمان کے علاج کے مناسب انتظامات کرے ۔ ڈاکٹروں نے عتیق الرحمان کی فوری طور پر ہارٹ سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس سرجری میں دو لاکھ روپے اور دس یونٹ خون کی ضرورت ہے ۔

    واضح رہے کہ عتیق الرحمان اور کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو گزشتہ برس اکتوبر ماہ میں ہاتھرس پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے عتیق الرحمان پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا رکن ہونے کا الزام لگایا تھا اور ان کو یو اے پی اے کے تحت ہاتھرس جیل میں بند کر دیا گیا تھا ۔ ہاتھرس پولیس نےعتیق الرحمان پر تشدد بھڑکانے اور مذہبی منافرت پھلانے کا الزام عائد کیا تھا ۔ بعد میں ریاستی حکومت نے ان پر یو اے پی اے لگا دیا تھا ۔ عتیق الرحمان نے اپنی گرفتاری کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ لیکن اسی دوران ہاتھرس جیل میں ان کی حالت بگڑنے لگی ۔

    چوں کہ گرفتاری سے پہلے عتیق الرحمان دہلی ایمس میں زیر علاج تھے ، اس لئے انہوں نے اپنا علاج ایمس میں کرانے کی عدالت سے درخواست کی ہے ۔ کئی سماعتوں کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے عتیق الرحمان کا علاج ایمس میں کرانے اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: