تیس کی عمر کے پار کرتے ہی خواتین کو صحت اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری غذائی اجناس کا استعمال باقاعدہ طور پر کرنا چاہئے۔ غذائیت کی کمی کی وجہ سے ان میں ہڈیوں سے متعلق بہت ساری پریشانیاں ہونے لگتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کیلشیم کی کمی ہے۔
اگر آپ کے جسم میں، ہاتھ اور پاؤں میں درد، ناخون کا ٹوٹنا یا دانتوں میں درد ہوتا ہے تو اپنی غذا میں کیلشیم سے بھرپور خوراک شامل کریں۔ ان چیزوں کو کھانے سے آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سی کھانے کی اشیاء ہیں جو آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کریں گی۔
دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء
تیس سال کی عمر کے بعد دودھ اور دودھ سے بنی اشیا کو بھی اپنے کھانے میں شامل کرنا چاہئے۔ دہی، پنیر چیز، گھی کا استعمال کرنا جسم کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ یہ سبھی چیزیں جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرتی ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتی ہیں۔
ڈرائی فروٹس
اپنی غذا میں کاجو ، کشمش ، بادام ، پستہ ، اخروٹ جیسی اشیا شامل کریں۔ یہ سب موٹاپے میں اضافہ نہیں کرتے ہیں، لیکن ان سے جسم کو کافی مقدار میں کیلشیم ملتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ جسم کو توانائی (اینرجی) بھی دیتے ہیں۔
ہری سبزیاں اور پھل
کھانے میں زیادہ سے زیادہ ہری سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہری سبزیاں جیسے پالک ، گوبھی ، ہرا دھنیا کھائیں۔ پھل ، سنترا ، اننناس ، کیلے ، شہتوت ، کھجور میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ روزانہ ان پھلوں کا استعمال کریں۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔