ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی طبیعت بگڑی، تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف

اسپتال کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر صحت ستیندر جین کا آکسیجن لیول بھی نیچے ہے۔ اس کے پیش نظر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

  • Share this:
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی طبیعت بگڑی، تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی فائل فوٹو

 نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین (Health Minister Satyendar Jain) کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں راجیو گاندھی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر صحت ستیندر جین کا آکسیجن لیول بھی نیچے ہے۔ اس کے پیش نظر ان کا کورونا ٹیسٹ (COVID-19 Test) کیا جائے گا۔



بتایا گیا کہ وزیر صحت کو کل رات سے ہی تیز بخار تھا۔ ساتھ ہی انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی۔ ستیندر جین کی طبیعت زیادہ خراب ہوتے دیکھ کر انہیں راجیو گاندھی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ آج ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) کو بھی بخار اور گلے میں خراش کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ حالانکہ جانچ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ قومی دارالحکومت دہلی کی حالت کورونا کی وجہ سے مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42829 ہوگئی ہے جبکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 1400 ہے۔ اس کے علاوہ 16427 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

وہیں، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کی وجہ سے 380 افراد کی موت کے بعد اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران، انفیکشن کے 10667 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 10215 مریض اس وائرس سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
First published: Jun 16, 2020 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading