دہلی میں ایل جی دفتر میں دھرنے پر بیٹھے وزیر صحت ستیندر جین کی حالت اچانک خراب ہو گئی جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ستیندر جین ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے یہ اطلاع ٹویٹ کر کے دی۔
غور طلب ہے کہ پیر کے روز سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنے تین وزراء کے ساتھ ایل جی ہاوس میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مسلسل ستیندر جین اور منیش سسودیا کی صحت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ کچھ روز قبل سے ہی ستیندر جین کی طبیعت خراب ہو رہی تھی اور ان کا شوگر 47 اور کیٹون 2+ کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال ختم کرنے کے مطالبہ کو لے کر جاری اس دھرنے کی کئی اپوزیشن پارٹیوں نے حمایت کی ہے۔ ممتا بنرجی، ایچ ڈی کمارسوامی ، چندرابابو نائیڈو اور پنارائی وجین ہفتہ کے روز کیجریوال سے ملنے ایل جی دفتر پہنچے تھے، لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔ اتوار کو عام آدمی پارٹی نے پی ایم رہائش گاہ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن اجازت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بیچ میں ہی روک دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔