ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جم و یوگا سینٹر کیلئے ایس او پی جاری ، ایکسرسائز کیلئے گھر سے لے جانی ہوگی میٹ ، ان کاموں پر رہے گی پابندی

مرکزی وزارت صحت (Ministry of Health & Family Welfare) نے پانچ اگست سے ان لاک تین (Unlock 3) کے تحت کھولے جارہے جم اور یوگا مراکز کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے ۔

  • Share this:
جم و یوگا سینٹر کیلئے ایس او پی جاری ، ایکسرسائز کیلئے گھر سے لے جانی ہوگی میٹ ، ان کاموں پر رہے گی پابندی
جم و یوگا سینٹر کیلئے ایس او پی جاری ، ایکسرسائز کیلئے گھر سے لے جانی ہوگی میٹ ، ان کاموں پر رہے گی پابندی

مرکزی وزارت صحت (Ministry of Health & Family Welfare) نے پانچ اگست سے ان لاک تین (Unlock 3)  کے تحت کھولے جارہے جم اور یوگا مراکز کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے ۔ جم اور یوگا سینٹر آپریٹروں اور جم و یوگا کرنے والوں کو ان سبھی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے پیش نظر لاگو لاک ڈاون کی وجہ سے تقریبا چار مہینے بند رہنے کے بعد دوبارہ جم کھولے جانے کو لے کر آپریٹر بھی پرجوش ہیں اور وائرس سے بچاو کیلئے پوری تیار کررہے ہیں ۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس کے تحت کنٹینمنٹ زون میں جم اور یوگا مراکز نہیں کھلیں گے ۔ ۶۵ سال سے زیادہ عمر کے افراد ، پہلے سے بیمار لوگ ، حاملہ خواتین اور ۱۰ سال سے کم عمر کے بچوں کو بند اسپیس میں جم یا یوگا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ جم اور یوگا مراکز میں سماجی فاصلہ پر بھی عمل کرنا ہوگا ۔ اس کے تحت ایک دوسرے سے کم سے کم چھ فٹ کی دوری بنا کر رکھنا ضروری ہے ۔ جم اور یوگا مراکز کے احاطہ میں فیس کوور اور ماسک پہننا لازمی ہے ۔ لیکن ایکسرسائز کے وقت چہرے اور آنکھ کو بچانے کیلئے وائزر کا استعمال کرنا ہوگا ۔


کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد


ادھر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 40474 کے صحتیاب ہونے سے سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 65.77 فیصد ہوگئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اگست کو ملک بھر میں 40574 کورونا متاثرہ افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں ، جس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک پورے ملک میں 1186203 کورونا متاثرہ افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 52972 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، لیکن اس عرصے میں انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد میں صرف 11627 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسی عرصے میں 40574 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے اور 771 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت 579357 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

دو اگست کو مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہيں ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9926 کورونا متاثرہ افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 6272 ، تمل ناڈو میں 5517 ، کرناٹک میں 4077 ، مغربی بنگال میں 2213 ، اترپردیش میں 2813 ، دہلی میں  1186، تلنگانہ میں 1088 ، آسام میں 942 اور گجرات میں 805 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading