اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گیانواپی مسجد سے متعلق 6 مقدمات کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی، آخر کیا ہے وجہ؟ جانیے یہ ہیں وہ 6 مقدمات

    گیانواپی مسجد (فائل فوٹو)

    گیانواپی مسجد (فائل فوٹو)

    یہ دوسرا موقع ہے؛ جب مقدمات کی سماعت ملتوی ہوئی۔ اس سے پہلے 12 دسمبر کو گیانواپی مسجد سے متعلق کیس عدالت میں درج تھے لیکن پورے دن تعزیت کے اعلان کے بعد کسی بھی کیس کی سماعت نہیں ہو سکی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Karnataka
    • Share this:
      وارانسی: وارانسی کی سول عدالت نے گیان واپی مسجد (Gyanvapi mosque) سے متعلق چھ کیسوں کی اگلی سماعت کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جو پیر کے روز کورٹ میں درج تھے۔ کیس سے واقف وکلاء نے بتایا کہ ایک سینئر وکیل کے انتقال کے بعد سول کورٹ میں پورے دن کے تعزیت کے اعلان کے بعد مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ تین مقدمات میں ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے ایک سینئر وکیل مدن موہن نے کہا کہ سول جج سینئر ڈویژن اشونی کمار کی عدالت میں چھ مقدمات سماعت کے لیے درج تھے۔ عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

      مذکورہ کل مقدمات میں سے ایک مقدمہ (350/2021۔ ما دیوی شرینگر گوری اور دیگر بمقابلہ یونین آف انڈیا اور دیگر) ایڈوکیٹ رنجنا اگنی ہوتری نے دیوی شرینگر گوری کے ’نیکسٹ فرنڈ‘ کے طور پر 18 فروری 2021 کو دائر کیا تھا۔ انھوں نے پلاٹ نمبر 9130 پر قبضے کا مطالبہ کیا۔ جو کہ گیانواپی مسجد کا پورا احاطہ عبادت کے لیے مختص ہے۔

      دوسرا مقدمہ (839\2021 ریاست یوپی اور دیگر) مہنت شیتلا پانڈے اور دیگر کے ذریعہ 2021 میں دائر کیا گیا۔ جس میں گیانواپی مسجد کے احاطے میں عبادت کے حق کا مطالبہ کر رہا ہے۔

      تیسرا مقدمہ 842/2021 کو ستیندر چودھری نے دائر کیا ہے۔ جس کا تعلق گنبد راجہ خاندان بمقابلہ یونین آف انڈیا سے ہے، جو کہ 2021 میں دائر کیا گیا، اس میں بھی گیانواپی مسجد پر قبضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

      چوتھا مقدمہ (245/2021 ستیم ترپاٹھی اور دیگر بمقابلہ ریاست یوپی) ہے۔ جو کہ ستیام ترپاٹھی نے دائر کیا۔ وہ جو لکھنؤ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنے آپ کو بھگوان شیو کے ایک عقیدت مند کے طور پر یہ مقدامہ دائر کیا ہے۔ اس کیس میں گیانواپی مسجد کو گرانے اور اس جگہ پر مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

      پانچواں مقدمہ 358/2021 سریش چوہان، ماں گنگا بمقابلہ یونین آف انڈیا ’نیکسٹ فرینڈ‘ ہے۔ یہ 2021 میں درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ کیس میں چوہان نے پوری گیانواپی مسجد پر قبضے کا مطالبہ کیا۔

      چھٹا مقدمہ 786/2022 ابھیشیک شرما بمقابلہ یوپی ریاست سال 2022 میں درج کیا گیا۔ اس کیس میں گیانواپی کے احاطے میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ نما ڈھانچے کی پوجا کا مطالبہ کیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ایڈوکیٹ مدن موہن نے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی کیونکہ ایک سینئر وکیل کے انتقال کے بعد عدالت میں پورے دن کے تعزیت کا اعلان کیا گیا تھا۔

      یہ دوسرا موقع ہے؛ جب مقدمات کی سماعت ملتوی ہوئی۔ اس سے پہلے 12 دسمبر کو گیانواپی مسجد سے متعلق کیس عدالت میں درج تھے لیکن پورے دن تعزیت کے اعلان کے بعد کسی بھی کیس کی سماعت نہیں ہو سکی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: