ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی اور اشرف غنی کی ملاقات، دہشت گردی سمیت متعدد امور پر باہمی تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال

امرتسر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر جمہوریہ اشرف غنی نے آج یہاں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران علاحدہ طورپر دو طرفہ ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 04, 2016 12:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی اور اشرف غنی کی ملاقات، دہشت گردی سمیت متعدد امور پر باہمی تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال
امرتسر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر جمہوریہ اشرف غنی نے آج یہاں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران علاحدہ طورپر دو طرفہ ملاقات کی۔

امرتسر۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر جمہوریہ اشرف غنی نے آج یہاں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران علاحدہ طورپر دو طرفہ ملاقات کی۔ مسٹر اشرف غنی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے کل دیر شام یہاں پہنچے تھے۔ دونوں لیڈران نے 11 بجے کانفرنس کا افتتاح کیا جس میں 14 رکن ممالک 17 حامی مبصر ممالک اور نو بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افغانستان کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے موضوع پر مبنی اس کانفرنس میں دہشت گردی، علاقائی رابطہ خاص طور پر چابهار بندرگاہ منصوبہ اور سرمایہ کاری اہم موضوع ہوں گے۔


مسٹرنریندر مودی اور مسٹر اشرف غنی کی دو طرفہ بات چیت میں دہشت گردی کا مقابلہ، افغانستان میں امن وسلامتی کی بحالی میں تعاون، علاقائی رابطہ اور ٹرانسپورٹیشن پر باہمی تعاون بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کثیرجہتی حکمت عملی کو عمل میں لانے کے اقدامات اور فوجی وپولس فورس کی صلاحیت سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان حکومت کی طرف سے واگھہ سرحدی چوکی سے افغانستان کو ٹرانسپورٹ کا راستہ نہیں دیے جانے کے پیش نظر دونوں ممالک فضائی نقل و حمل کے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں بھی بات چیت کی۔


پاکستان کے گوادر بندرگاہ اور چین- پاکستان اقتصادی کوریڈور ( سی پی ای سی) کے دائرہ کار کو بڑھا کر اس میں دیگر ممالک کو شامل کرنے کی حکمت عملی کے جواب میں ایران- افغانستان- ہندوستان کے چابهار بندرگاہ منصوبے کوبھی وسیع کرکے اس کا دائرہ بڑھانے پر پر بات کی گئی۔ جلد ہی چابهار بندرگاہ منصوبے پر ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

First published: Dec 04, 2016 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading