نئی دہلی: ملک کے بیشتر علاقوں میں اب گرمی کا ستم دکھنے لگا ہے۔ کئی جگہ تو گرمی کی لہر (Heat Wave) نے حالت خراب کردی ہے۔ اب تو لو کے حالات شمالی ایم پی، جنوبی یوپی، جھارکھنڈ میں گرمی کی لہر (Heat Wave) دیکھے گئے ہیں۔
کل سے شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔ دہلی این سی آر میں آج گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ جبکہ کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش کے امکانات ہیں، کل سے بعض مقامات پر بارش شروع ہو جائے گی۔ آئندہ چند روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نارتھ انڈیا، پھر نارتھ ویسٹ انڈیا، پھر ایسٹ کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
کل سے لیکر اگلے 5 دنوں تک پورے ہندوستان میں درجہ حرارت میں کمی دکھے گی تو لو کے حالات نکلنے کا امکان ہے۔ گرم ہواؤں کے باعث آج لو کا بھی امکان ہے۔ جب تیز ہوا زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ چلتی ہے تو لو کے حالات پیدا ہوتے ہیں۔ جو کہ بہت بری صورتحال ہے۔ اس دوران بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر شمالی ہندوستان میں آج بھی لوگوں کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔