ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی۔ این سی آر میں موسلا دھار بارش، لوگوں کو دفتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں منگل کی صبح تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں جام لگ گیا اور لوگوں کو اپنے دفتر پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 06, 2019 11:51 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی۔ این سی آر میں موسلا دھار بارش، لوگوں کو دفتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا
فوٹو: یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں منگل کی صبح تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں جام لگ گیا اور لوگوں کو اپنے دفتر پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔


محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 12.6 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کا عمومی درجہ حرارت ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، یہاں پر صبح ساڑھے آٹھ بجے تک نمی کی سطح 97 فیصد رہی۔ راجدھانی میں دن میں بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔ دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موسم کے مطابق تین ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔


First published: Aug 06, 2019 11:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading