ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: پاکستان کی طرف سے بھاری گولہ باری میں 9 ماہ کی بچی سمیت تین افراد مارے گئے

حکام کے مطابق، فائرنگ میں مرنے والوں کی شناخت روبانا کوثر (24)، ان کے بیٹے فیضان (5) اور 9 مہینے کی بیٹی شبنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ روبانا کے شوہر محمد یونس اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پاکستان کی طرف سے بھاری گولہ باری میں 9 ماہ کی بچی سمیت تین افراد مارے گئے
علامتی تصویر

ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان آج رات واگہہ سرحد کے ذریعہ پاکستان سے ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ حالانکہ، اس درمیان ہندوستان اور پاکستان کے بیچ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔


جمعہ کو دیر رات سرحد پار سے کی گئی فائرنگ میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگ مارے گئے۔ اس میں نو ماہ کی ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ دیگر دو زخمی بتائے جا رہے ہیں۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فوجیوں نے پہلے بھاری گولہ باری کی۔ مورٹار سے عام شہریوں کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے بھی اس کا منھ توڑ جواب دیا۔


حکام کے مطابق، فائرنگ میں مرنے والوں کی شناخت روبانا کوثر (24)، ان کے بیٹے فیضان (5) اور 9 مہینے کی بیٹی شبنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ روبانا کے شوہر محمد یونس اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

First published: Mar 02, 2019 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading