ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں بھاری برف باری، صوبائی کمشنر نے صورتحال کاجائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی میں شدید برف باری سے پیداشدہ صورتحال اوراہم خدمات کی بحالی کاجائزہ لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 07, 2019 11:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر میں بھاری برف باری، صوبائی کمشنر نے صورتحال کاجائزہ لیا
علامتی تصویر

صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی میں شدید برف باری سے پیداشدہ صورتحال اوراہم خدمات کی بحالی کاجائزہ لیا۔ انہوں نے کشمیر صوبے میں ضلع سطح پر کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔


اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر وں نے صوبائی کمشنر کو بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے بین ضلعی سڑک رابطوں سے ترجیحی بنیادوں پر برف ہٹائی گئی ہے ۔جب کہ اُن علاقو ں میں بچاﺅ ٹیموں کو تعینات کیا جاچکا ہے جہاں برفانی تودے گرآنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام صحت مراکز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں جہاں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ تندہی اور لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔اس کے علاوہ وادی کے تمام اضلاع میں اشیائے خوردنی سمیت ادویات کا وافرسٹاک بھی موجود ہے۔ عوام کی راحت رسانی کے لئے ضلع اور محکمانہ کنٹرول روم دن رات کام کررہے ہیں۔ تمام زونوں میں جوائنٹ کنٹرول رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،جن کی نگرانی ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر میں کی جارہی ہے ۔ناسازگار موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لایاجارہا ہے۔

صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کو سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لئے دن رات افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کارلانے پر زوردیاجب کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کرنے کے لئے بھی مزید مشینری اورافرادی قوت کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ وادی کے ساتھ بیرونی رابطہ جلد از جلد بحال ہوسکے۔


 
First published: Feb 07, 2019 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading