متھرا : متھرا کے جواہر باغ میں ستیہ گرہ کرنے والوں اور پولیس کے درمیان خونیں تشدد کے ایک دن کے بعد متھرا سے بی جے پی کی ممبرپارلیمنٹ ہیما مالنی کا اس بات کو بالکل بھی اندازہ نہیں رہا ہوگا کہ ان کے ٹویٹ پر ہنگامہ مچ جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز متھرا میں ہوئے خونیں جھڑپ میں اب تک ایس پی سٹی مکل دویدی اور ایس ایچ او سنتوش یادو سمیت 24 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہیں۔
جمعہ کے روز ایک طرف جہاں متھرا میں اموات کی تعداد ایک کے بعد ایک بڑھتی جارہی تھی ، وہیں دوسری طرف ہیمامالنی نے اپنے کسی شوٹنگ کی یک بعد دیگرے متعدد تصاویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کردیں ، جس کے بعد ٹویٹر پر لوگوں نے ہیمامالنی کی جم کر تنقید شروع کردی ۔
تاہم بعد میں ہیما مالنی کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے فورا ہی اپنے ٹویٹس ہٹالئے اور متھرا تشدد پر افسوس کا اظہار کرنے لگیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیمامالنی نے بی جے پی کی صدر امت شاہ کی پھٹکار کے بعد یہ ٹویٹ ہٹائے ہیں ۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔