ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میں خارجی امور کی وزیر ہوں ، آپ داخلی سوال پوچھ رہے ہیں ، صدر کی امیدواری پر سشما کا جواب

خیال رہے کہ 17 جولائی کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور 20 جولائی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ صدر کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون ہے۔ امیدوار یکم جولائی تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔

  • Share this:
میں خارجی امور کی وزیر ہوں ، آپ داخلی سوال پوچھ رہے ہیں ، صدر کی امیدواری پر سشما کا جواب
وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

نئی دہلی : گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں آرہی ہیں کہ صدر کے لئے وزیر خارجہ سشما سوراج کو این ڈی اے اپنا امیدوار بنا سکتا ہے۔ اگرچہ اب سشما سوراج نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں محض افواہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ صاف کیا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار نہیں ہیں۔

صحافیوں نے جب وزیر خارجہ سے پوچھا کہ کیا صدارتی انتخابات کے لئے ان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ یہ افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خارجی امور کی وزیر ہیں اور صحافی ان سے داخلی امور سے وابستہ سوال پوچھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور 20 جولائی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ صدر کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون ہے۔ امیدوار یکم جولائی تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔

ابھی تک کی حکومت اور اپوزیشن نے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ سشما سوراج کے علاوہ میٹرومین شری دھرن کو بھی صدر کا امیدوار بنانے کی بحث تھی، تاہم انہوں نے ایک دن پہلے اس بات سے انکار کردیا ہے۔ فی الحال سونیا گاندھی اور دیگر اس کوشش میں مصروف ہیں کہ باہمی رضامندی سے کسی ایک امیدوار کو انتخابات میں کھڑا کیا جائے۔

First published: Jun 17, 2017 05:20 PM IST