سدھارتھ نگر: روہنگیا مسلمانوں کی دراندازی روکنے کے لئے نیپال کی سرحد سے متصل اترپردیش کے سات اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی نیپال سے ملحق550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر روہنگیا تارکین وطن کی دراندازی روکنے کے لئے چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سرحدی حفاظتی دستہ اور پولس بین الاقوامی سرحد سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور پیدل آنے والوں کی تلاشی لے رہی ہے۔ دراندازی روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کھوجی کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے تمام کچے اور پختہ راستوں کے علاوہ پگڈنڈیوں کی بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دراندازی روکنے کے لئے ندی نالوں پر بھی سکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔