الہ آباد : الہ آباد ہائی کورٹ نے متنازع اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی درخواست پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ ذاکر نائک کی طرف سے دی گئی عرضی میں جھانسی کی عدالت کی طرف سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پہلے ہی گرفتاری وارنٹ پر روک لگا رکھی ہے۔
جسٹس امر سنگھ چوہان نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل گوپال سوروپ چترویدی اور عمران اللہ خان بحث کی۔ ذاکرنائیک کے خلاف ملک مخالف تعلیم دینے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے۔
جھانسی کے اے سی جے ایم کی عدالت میں مجرمانہ استغاثہ دائرہے۔ عدالت میں حاضر نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ عرضی گزار کا کہنا ہے کہ الزام بے بنیاد ہے۔ سیاسی وجوہات سے مجرمانہ معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔