ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اسٹنگ معاملے میں ہریش راوت کی گرفتاری پر روک ، مگر جاری رہے گی سی بی آئی جانچ

نینی تال : نینی تال ہائی کورٹ نے آج کہا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کے اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی انکوائری جاری رہے گی

  • UNI
  • Last Updated: May 31, 2016 10:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسٹنگ معاملے میں ہریش راوت کی گرفتاری پر روک ، مگر جاری رہے گی سی بی آئی جانچ
نینی تال : نینی تال ہائی کورٹ نے آج کہا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کے اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی انکوائری جاری رہے گی

نینی تال : نینی تال ہائی کورٹ نے آج کہا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت کے اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی انکوائری جاری رہے گی او رمسٹر راوت کو بھی جانچ میں تعاون کرنا ہوگا۔ تاہم عدالت نے ہریش راوت کی گرفتاری پر روک لگادی ہے۔

عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 20جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ نے مسٹر راوت کی سی بی آئی انکوائری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی کی انکوائری جاری رہے گی اور وزیر اعلی کو بھی اس جانچ میں اپنا تعاون دینا ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ سی بی آئی پوچھ گچھ میں کسی کو پریشان نہیں کرے گی۔

عدالت نے مسٹر راوت کو عرضی کے ساتھ دستاویزات منسلک کرنے کی اجازت دے دی اور سابق وزیر ہرک سنگھ راوت کو بھی نوٹس جار ی کیا۔

First published: May 31, 2016 10:49 PM IST