ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فوجی جوان پر لگا 17 سال کے نابالغ کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ، ایف آئی آر دج

پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں سترہ سالہ لڑکے کے والد نے بتایا کہ گاوں کا ایک فوجی جوان ان دنوں چھٹی لے کر گھر لوٹا ہے ، جس نے بیٹے کے ساتھ جمعہ کی دوپہر کو غلط کام کیا ۔

  • Share this:
فوجی جوان پر لگا 17 سال کے نابالغ کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ، ایف آئی آر دج
فوجی جوان پر لگا 17 سال کے نابالغ کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام ، ایف آئی آر دج

اونا : فوجی جوان پر سترہ سال کے نابالغ کے ساتھ بد فعلی کرنے کا الزام لگا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں پیش آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ بنگان کے تحت ایک گاوں کے فوجی جوان پر ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے کا الزام لگا ہے ۔ معاملہ کو لے کر نابالغ کے والد نے پولیس میں شکایت کی ہے ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر فوجی جوان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ وہیں متاثرہ نابالغ کا بنگان اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ہے ۔


پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں سترہ سالہ لڑکے کے والد نے بتایا کہ گاوں کا ایک فوجی جوان ان دنوں چھٹی لے کر گھر لوٹا ہے ، جس نے بیٹے کے ساتھ جمعہ کی دوپہر کو غلط کام کیا ۔ اس کی جانکاری بیٹے نے دی ۔ والد نے اس سلسلہ میں بنگان پولیس میں شکایت کی ہے ۔


شکایت کی بنیاد پر پولیس نے متاثرہ کا بنگان اسپتال میں میڈیکل کروایا ۔ اے ایس پی ونود کمار دھیمان نے بتایا کہ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ کا دورہ کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔


شملہ میں سابق پارشد کے بیٹے نے کی خودکشی

ادھر ہماچل پردیش کے شملہ میں ایک سابق پارشد کے بیٹے کی خودکشی سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ یہ واقعہ نیو شملہ کے سیکٹر تین میں پیش آیا ، جہاں سابق خاتون پارشد سنیتا کشیپ کے 20 سالہ بیٹے نے خودکشی کرلی ۔ پولیس اس معاملہ کی بھی جانچ کررہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات رات کو 20 سالہ انشل کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا ملا ۔ اہل خانہ اس کو اسپتال لے گئے ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ انشل نے یہ قدم کیوں اٹھایا ، اس کا ابھی انکشاف نہیں ہوپایا ہے ۔ سبھی اس بات سے حیران ہیں ۔ پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں ملا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 06:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading