ہماچل میں بارش سے تباہی، 3بچوں سمیت 8کی موت، 12 لوگ لاپتہ، 2 اضلاع میں اسکول بند
Heavy rain in himachal:۔ اب تک یہاں سے 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے منڈی اور کلّو میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین تحصیلوں چمبہ، ڈلہوزی، سنگھوٹا اور چووڑی میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
شملہ۔ ہماچل پردیش میں بارش نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ کانگڑا میں جہاں انگریز دور کا چکی ریلوے پل ٹوٹ گیا وہیں منڈی میں بھی بارش نے ایک خاندان کو تباہ کر دیا ہے۔ منڈی ضلع کے گوہر میں پردھان کا گھر مٹی کے تودے کی زد میں آ گیا ہے اور وہاں سوئے ہوئے کل 7 افراد ملبے میں دب گئے ہیں۔ اب تک یہاں سے 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے منڈی اور کلّو میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین تحصیلوں چمبہ، ڈلہوزی، سنگھوٹا اور چووڑی میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو بھی ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
چمبہ میں ملبے میں دب کر جوڑے اور بیٹے کی موت چمبا ضلع میں شدید بارش کے باعث ملبہ دیوار ٹوٹ کر گھر میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ دیہی اور انتظامیہ ٹیموں نے لاپتہ ہونے والے شوہر، بیوی اور بیٹے کی لاشیں نکال لی ہیں۔ بھٹیات علاقہ کے بنیٹ پنچایت کے جولاڈا وارڈ نمبر ایک میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ یہ واقعہ دیر رات دو بجے پیش آیا۔ ملبے تلے دبی میاں بیوی اور بیٹے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال چوواڑی بھیج دی گئی ہیں۔
بارش کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ تباہی منڈی ضلع میں ہوئی ہے۔ یہاں کٹولہ میں دس سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ کٹولہ مارکیٹ ملبے کے ننچے آگئی ہے۔ مارکیٹ میں 5 سے 6 فٹ تک ملبہ داخل ہوگیا ہے۔ منڈی ضلع کے دھرم پور میں حالات 2015 جیسے ہو گئے ہیں۔ یہاں پورا بازار اور بس اسٹینڈ کھائی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ منڈی میں کٹول، گوہر سمیت کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔ گوہر میں پردھان کے گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا ہے اور خاندان کے 7 افراد لاپتہ ہیں۔ دوپہر تک یہاں سے تین لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔