ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ بابا نے 3 تین دن تک آشرم میں کیایہ گھنونا کام، ملزم بابا فرار

متاثرین کے مطابق ہولیس لکش آنند نام کے بابا نے ان کا ساتھ تین دن تک ریپ کیا۔ پولیس معمالے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے اور آگے اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مہیلا تھانہ انچارج نیہا چوہان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

  • Share this:
دو نابالغ لڑکیوں  کے ساتھ بابا نے 3 تین دن تک آشرم میں کیایہ گھنونا کام، ملزم بابا فرار
دونوں نابالغ  لڑکیاں ہریانہ سے ہیں اور ایک کی عمر 12 سال اور دوسری لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔

ہماچل پردیش کی دو نابالغ لڑکیوں سے ہریانہ (Haryana) کے ایک آشرم میں ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریپ کے بعد ملزم بابا فرار ہے۔ دونوں نابالغ (Minor Girls Rape Case in Haryana) لڑکیاں ہریانہ سے ہیں اور ایک کی عمر 12 سال اور دوسری لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔ منگل کی دیر شام پنچکولہ میں مہیلا تھانے میں اس سلسلے میں ریپ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ہریانہ کے کالکا کے رائےپور پرانی مین چھوٹا ترلوکپورآشرم کا یہ واقعہ ہے۔ ہماچل پردیش کے بدی کے دو  بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ آشرم میں گئی تھیں۔ دونوں بچیوں کا الزام ہے کہ دونوں کے ساتھ تین دنوں تک ریپ ہوا۔ اس دوران انہیں الگ کمرے میں رکھاگیا اور بھائیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ متاثڑہ بچیوں کے بیانوں کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا ہے۔

"<br

پنچکولہ میں مہیلا تھانہ انچارج نیہا چوہان نے بتایا کہ دو نابالغ لڑکیوں کے ریپ کی شکایت درج کی گئی ہے۔ متاثرین کے مطابق ہولیس لکش آنند نام کے بابا نے ان کا ساتھ تین دن تک ریپ کیا۔ پولیس معمالے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے اور آگے اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مہیلا تھانہ انچارج نیہا چوہان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

First published: Jan 30, 2020 08:13 AM IST