ہماچل کی بیٹی بلجیت کور نے زندگی کی جنگ جیتی، اناپورنا چوٹی سے کیا گیا ایئر لفٹ، کھٹمنڈو میں ہوگی طبی جانچ

ہماچل کی بیٹی بلجیت کور نے زندگی کی جنگ جیتی

ہماچل کی بیٹی بلجیت کور نے زندگی کی جنگ جیتی

ہماچل پردیش کے سولن ضلع کی بیٹی بلجیت کور کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سے کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ بلجیت کور کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اناپورنا بیس کیمپ لایا گیا ہے اور یہاں سے اسے اب کھٹمنڈو لے جایا جائے گا۔ بلجیت کور کو اناپورنا مہم کی ٹیم نے ریسکیو کیا ہے۔ اناپورنا مہم کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بلجیت کور کو بچا لیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Shimla, India
  • Share this:
    شملہ: ہماچل پردیش کے سولن ضلع کی بیٹی بلجیت کور کو دنیا کی بلند ترین چوٹی سے کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ بلجیت کور کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اناپورنا بیس کیمپ لایا گیا ہے اور یہاں سے اسے اب کھٹمنڈو لے جایا جائے گا۔ بلجیت کور کو اناپورنا مہم کی ٹیم نے ریسکیو کیا ہے۔ اناپورنا مہم کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بلجیت کور کو بچا لیا گیا ہے۔

    اناپورنا مہم کی ٹیم نے کہا کہ بلجیت کور کافی مضبوط اور بہادر ہیں اور سخت تربیت کی وجہ سے ہی وہ اس حادثے سے بچ گئیں۔ ہم اس کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔,

    Same Sex Marriage: ہم جنس پرستوں کی شادی کا کپل سبل نے کی مخالفت، سپریم کورٹ سے پوچھا- شادی ٹوٹ گئی تو کیا ہوگا؟

    عید سے پہلے ساتھ نظر آئیں گے جنت زبیر اور مسٹر فیضو، مداحوں نے پوچھ ڈالے یہ سوال

    وزیر کھیل نے کیا کہا؟

    ہماچل کے وزیر کھیل وکرمادتیہ سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے اور بلجیت کور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بلجیت کور نے شملہ میں وکرمادتیہ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب بلجیت کور کے انتقال کی خبر سب سے پہلے وزیر صحت دھنی رام شنڈیل اور ہماچل پردیش کے سی ایم سکھویندر سنگھ سکھو کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی۔ اس کے بعد میڈیا نے ان کی موت کی خبر شائع کی۔ یہاں تک کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے آفیشل پیج پر بھی موت کو لے کر غم کا اظہار کیا گیا تھا۔

    بغیر آکسیجن کے کر لی چوٹی فتح

    بتا دیں کہ بلجیت کور نے دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو فتح کیا تھا اور وہ بیس کیمپ واپس آرہی تھیں۔ اس دوران وہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔ بعد ازاں اس نے ریڈیو فریکوئنسی کے ذریعے ریسکیو ٹیم سے مدد طلب کی اور اب ٹیم نے اسے کامیابی سے بچالیا ہے۔ بلجیت کور کو کھٹمنڈو کے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: