ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوسینا نے منائی ڈونالڈ ٹرمپ کی سالگرہ ، بتایا مسلم دہشت گردی سے انسانیت کا محافظ

نئی دہلی : امریکی ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی 70 ویں سالگرہ پر آج یہاں دائيں بازو کی انتہاپسند تنظیم ہندو سینا نے کیک کاٹ کر ان کے یوم پیدائش کا جشن منایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2016 10:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوسینا نے منائی ڈونالڈ ٹرمپ کی سالگرہ ، بتایا مسلم دہشت گردی سے انسانیت کا محافظ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

نئی دہلی : امریکی ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی 70 ویں سالگرہ پر آج یہاں دائيں بازو کی انتہاپسند تنظیم ہندو سینا نے کیک کاٹ کر ان کے یوم پیدائش کا جشن منایا۔  ہندو سینا کے رضاکاروں نے اس موقع پر آج یہاں جنتر منتر پر سات کلو کا کیک کاٹ کر جشن منایا اور ڈونالڈ ٹرمپ 'مسلم دہشت گردی سے انسانیت کے محافظ' کے طورپر ان کی ستائش کی۔

ہندو سینا کے سربراہ ویشنو گپتا نے جشن میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے پورٹریٹ پر کیک چڑھايا جس میں وہ بندوق لئے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھگوان انہیں 100 سال کی عمر تک صحتمند رکھے، تاکہ وہ اسلامی دہشت گردی کے خلاف مضبوط جذبے سے لڑائی لڑ سکیں۔ڈونالڈ ٹرمپ ہماری واحد امید ہيں جو اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

ہندوسینا نے آرلینڈو میں دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعہ میں 50 لوگوں کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ ہندوسینا کے رضاکاروں نے پلے کارڈ ا ٹھا کر اور نعرے لگا کر ٹرمپ کو لمبی عمر کی مبارکباد دی اور یہ یقین ظاہر کیا کہ امریکی باشندے مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں ضرور ترجیح دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 11 مئي کو ہندو سینا کے رضاکاروں نے مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا اور صدارتی انتخاب جیتنے کی تائيد کی تھی۔

First published: Jun 14, 2016 10:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading