پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی ’سینگول‘ کو کیا جائے گا نصب، سینگول کے پیچھے کاکیاہےراز؟
تاریخی ’سینگول‘ کی نایاب تصویر (ANI)
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی محض مصافحہ یا کسی دستاویز پر دستخط کرنا نہیں ہے اور اسے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی روایات سے جڑا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینگول اسی احساس کی نمائندگی کرتا ہے جو جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو محسوس کیا تھا۔
سینگول (Sengol) تامل ناڈو کا ایک تاریخی عصا ہے۔ جسے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی کی نمائندگی کرنے کے لیے وصول کیا تھا اور اسے الہ آباد کے ایک میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
امیت شاہ نے کہا کہ تنصیب کا مقصد تب بھی اور اب بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی محض مصافحہ یا کسی دستاویز پر دستخط کرنا نہیں ہے اور اسے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی روایات سے جڑا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینگول اسی احساس کی نمائندگی کرتا ہے جو جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو محسوس کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم افتتاح کے موقع پر 7000 کارکنوں (شرم یوگیوں) کا اعزاز دیں گے۔
وہیں ٹی ایم سی نے اعلان کیا کہ وہ اس تقریب سے دستبردار ہو رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اس کی پیروی کی جب ان کے دو وزرائے اعلیٰ ممبئی میں اترے۔
وہیں اہم اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے افتتاحی تقریب کے بائیکارٹ کے بارے میں ایک مشترکہ بیان سامنے آیا، جس میں اے اے پی اور ٹی ایم سی دونوں ہوں گی۔ یہ وہ دو جماعتیں ہیں؛ جو تیزی سے خود کو کانگریس سے دور کرتی جارہی ہیں۔
امیت شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے لیے دعوت نامے تمام سیاسی جماعتوں کو بھیجے گئے جو اپنی حکمت کے مطابق کام کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔