உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نہیں رہے ہاکی اسٹار محمد شاہد ، ہندوستان کو اولمپکس میں دلایا تھا طلائی تمغہ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ ہندوستانی ہاکی کے معروف نام محمد شاہد کا گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ہندوستانی ہاکی کے معروف نام محمد شاہد کا گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا ۔ شاہد گزشتہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ہندوستان کے لئے اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے شاہد کے جگر میں مسئلہ تھا اور اسی کے سبب انہیں وارانسی سے دہلی لایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ گزشتہ تقریبا 20 دنوں سے زندگی اور موت کے درمیان جھول رہے تھے۔

      اپنے جارحانہ ہاکی کھیلنے کے لئے مشہور شاہد کی ہاکی کا ہر کوئی دیوانہ تھا۔ شاہد نے ماسکو اولمپکس کے دوران ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے بہترین ہاکی سے سب کا دل جیتنے والے شاہد میدان پر تو چمکے ہی میدان کے باہر بھی انہیں خوب احترام ملا۔

      بتا دیں کہ 1981 کے ارجن ایوارڈ فاتح ہاکی کے بعد ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے اور ابھی تک وہ اپنے علاج کا خرچ اٹھانے کے قابل تھے۔ 1980 میں ماسکو میں ہوئے اولمپکس کھیلوں میں وہ گولڈ میڈل فاتح ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ 1982 کے ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ اور 1986 کے ایشیاڈ کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔
      First published: