جموں و کشمیر کی سیکورٹی پر وزیر داخلہ امت شاہ کرنے جا رہے ایک بڑی جائزہ میٹنگ، جانیں اس کا مطلب؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ سیکورٹی اور سیکورٹی گرڈ کے کام کاج سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دہلی میں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقی کے پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را کے سربراہ اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بشمول جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے افسران شریک ہوں گے۔

    وزیر داخلہ امت شاہ سیکورٹی اور سیکورٹی گرڈ کے کام کاج سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں چلائے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیں گے۔

    چنئی سپر کنگز بمقابلہ راجستھان رائلز میچ کے دوران جیو سنیما کے ناظرین کی تعداد 2.2 کروڑ تک پہنچی

    عتیق احمد کے بیٹے اسد کی پولیس انکاؤنٹر میں موت، شوٹر غلام بھی مارا گیا، امیش پال قتل کیس میں چل رہا تھے فرار

    کشمیر میں متعلقہ حکام کو مختلف اسکیموں کے تحت استفادہ کنندگان کی 100 فیصد پہنچ حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے اور سماج کے ہر طبقے تک ترقی کے فوائد کو یقینی بنانے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ اس اہم میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ وزارت داخلہ میں جموں و کشمیر کے حوالے سے ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی ترجیح دہشت گردی کے واقعات کو کم کرنا اور نظام پر موجود علیحدگی پسند نیٹ ورک کو مؤثر طریقے سے ختم کرنا ہوگا۔

    وقفے وقفے سے منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں کشمیر میں ہونے والے G-20 اجلاس سے پہلے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اسے سیکورٹی فورسز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تیز رفتار اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ذریعے جاری رکھے جا سکیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ متعلقہ ایجنسیوں اور پولیس کو ہدایت دیں گے کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمات میں تیزی سے کارروائی کریں۔ میٹنگ میں یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہو۔
    Published by:sibghatullah
    First published: