உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پارلیمنٹ میں بولے امت شاہ۔ فاروق عبداللہ نہ نظر بند نہ حراست میں، اپنی مرضی سے گھر پر ہیں

    وزیر داخلہ امت شاہ

    وزیر داخلہ امت شاہ

    جموں وکشمیر تشکیل نو بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران کئی اراکین پارلیمنٹ نے عبداللہ کی غیر حاضری کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی۔ انہیں اندیشہ تھا کہ انہیں نظر بند یا گرفتار کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ نظربند کیا گیا ہے۔’ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھرمیں ہیں‘۔جموں وکشمیر تشکیل نو بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران کئی اراکین پارلیمنٹ نے عبداللہ کی غیر حاضری کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی۔ انہیں اندیشہ تھا کہ انہیں نظر بند یا گرفتار کیا گیا ہے۔
      امت شاہ نے کم از کم تین۔چار بار پارلیمنٹ میں یہ واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا،’ فاروق عبد اللہ کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر میں ہیں‘۔

      بعد ازاں ایک اور موقع پر انہوں نے کہا کہ عبد اللہ کی طبیعت پوری طرح ٹھیک ہے اور وہ موج مستی میں اپنے گھر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارلیمنٹ نہیں آنا چاہتا تو ’کنپٹی پر بندوق رکھ کر‘ اسے نہیں لایا جا سکتا۔
      First published: