ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس پی جی بل راجیہ سبھا میں منظور، امت شاہ نےکہا- یہ بل گاندھی خاندان کےلئے بالکل نہیں لائے

امت شاہ نےمنگل کواس بل پرراجیہ سبھا میں تقریبا دوگھنٹےکی بحث کے بعد اپنےجواب میں کہا کہ گاندھی خاندان سمیت ملک کے130 کروڑلوگوں کی سلامتی کی ذمہ داری مرکزاورریاستی حکومتوں کی ہے۔

  • Share this:
ایس پی جی بل راجیہ سبھا میں منظور، امت شاہ نےکہا- یہ بل گاندھی خاندان کےلئے بالکل نہیں لائے
امت شاہ نے راجیہ سبھا میں پوچھا- ایس پی جی کے لئے یہ ہنگامہ کیوں؟

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج واضح طور پرکہا کہ خصوصی حفاظتی گروپ (ترمیمی) بل وزیراعظم کی سلامتی کوزیادہ چاق وچوبند بنانےکےلئےلایا گیا ہے اوراس کا گاندھی خاندان کےاراکین کی سلامتی ہٹانےسےکچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ امت شاہ نے منگل کواس بل پرراجیہ سبھا میں تقریبا دو گھنٹے کی بحث کے بعد اپنے جواب میں کہا کہ گاندھی خاندان سمیت ملک کے130 کروڑ لوگوں کی سلامتی کی ذمہ داری مرکزاورریاستی حکومتوں کی ہےاوروہ اس سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔

ان کے جواب کے بعد راجیہ سبھا نے اس بل کو صوتی ووٹوں سے پاس کردیا جس سےاس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ جبکہ کانگریس اورڈی ایم کےکےاراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے وزیر داخلہ کےجواب کےبعد کہا کہ ان کی پارٹی اس سے مطمئن نہیں ہےاورایوان سے واک آؤٹ کررہی ہے۔ وزیرداخلہ کے جواب کے بعدغیرمطمئن بایاں بازوکےاراکین پارلیمنٹ نے بھی واک آؤٹ کیا۔


ہم خاندان نہیں کنبہ پروری کے خلاف: امت شاہ


وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ کانگریس نےکوئی ہائے توبہ نہیں کی، لیکن ایسا غصہ نہیں تھا۔ ہم کنبہ کے نہیں کنبہ پروری کی مخالفت کررہے ہیں، جتنے ہی جوان پہلے تھےاتنے ہی ان کے پاس ہیں۔ وزیردفاع، وزیرداخلہ، نائب صدرجمہوریہ کے پاس بھی ایسی ہی سہولت ہے، ہم نے پہلے زیڈ پلس سیکورٹی دی ہے۔ ہم اشارے پرتھیٹ اسیسمنٹ نہیں کرتے بلکہ جونیچے سےآتا ہے، وہ کرتے ہیں، وزیراعظم مودی کوصرف پانچ سال تک ہی عہدے سے ہٹنےکے بعد ایس پی جی کورملےگا۔ اس کےبعد امت شاہ نے کیرلا میں سیاسی کارکنان کے قتل کا ذکر جیسے ہی کیا راجیہ سبھا میں ہنگامہ ہونےلگا، جس کے بعد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش نےکہا کہ کچھ ریکارڈ میں نہیں جائے گا۔

نیوزایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Dec 03, 2019 06:43 PM IST