உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: راجناتھ سنگھ کا بلدیاتی وپنچایات انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل

    راجناتھ سنگھ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل کی: تصویر: پی ٹی آئی

    راجناتھ سنگھ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل کی: تصویر: پی ٹی آئی

    تمام سیاسی پارٹیوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے سے عوام کے درمیان بات چیت کا بہترین موقع فراہم ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کو سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں آئندہ پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں شرکت کریں۔ ان کی یہ اپیل ریاست کی دو اہم علاقائی پارٹیوں نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ان الیکشن میں حصہ نہیں لینے کے اعلان کے بعد کی گئی ہے۔

      دونوں پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ مرکز نے آئین کے دفعہ 35 اے پر اپنا رخ واضح نہیں کیا ہے۔  سابق وزیراعلیٰ اور این سی کے سربراہ فاروق عبداللہ نے  تو یہ بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ بلدیاتی اور پنچایت انتخابات ہی نہیں لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔

      راجناتھ سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا "میں سبھی پارٹیوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ سیاسی عمل میں حصہ لیں۔ یہ انہیں عوام سے بات چیت کا موقع فراہم کرائے گا۔ سال 1954 میں صدر جمہوریہ کے حکم کے مطابق آئین میں دفعہ 35 اے کو شامل کیا گیا اور اس سے جموں وکشمیر کے شہریوں کو خصوصی اختیارات ملے۔

      یہ بھی پڑھیں:    فاروق عبداللہ کی وارننگ "دفعہ 35 اے پرمرکزی حکومت واضح کرے موقف، ورنہ لوک سبھا الیکشن کا کریں گے بائیکاٹ"۔

      اس آرٹیکل کے تحت ریاست سے باہر کے شخص سے شادی کرنے والی خاتون کو جائیداد کا حق نہیں ہوگا۔ اس آرٹیکل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اورمعاملہ ابھی زیرغورہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تعلقات سدھارنے کے لئے تمام کوششیں کررہا ہے اور اپنی بات کی تصدیق کے لئے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کے اچانک دورہ کا بھی حوالہ دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:   جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کے بعد اب محبوبہ مفتی کا اعلان ، پنچایت انتخابات میں نہیں ہوں گے شریک

       

      انہوں نے کہا کہ ّہم لوگ پاکستان کے برتاو کو نہیں بدل سکتے۔ اسے (پاکستان کو) یہ سمجھنا ہوگا کہ پڑوسی کے ساتھ کیسے برتاو کرنا چاہئے'۔ اس سے قبل راجناتھ سنگھ نے یہاں ہند- پاک سرحد کے قریب دو جدید تجربہ کاری منصوبوں کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر وزیرداخلہ نے سرحد کے تحفظ کو سب سے اولین ترجیح قرار دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:     جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات طے شدہ تاریخوں پر ہوں گے: چیف سکریٹری کا اعلان
      First published: