ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجناتھ سنگھ نے ریاستوں کوروہنگیا پناہ گزینوں کے بایومیٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دیا

مرکزی حکومت سینٹرل ڈپلومیٹک چینل سے جمع کئےگئے بایومیٹرک تفصیل میانمارکوبھیجے گا۔

  • Share this:
راجناتھ سنگھ نے ریاستوں کوروہنگیا پناہ گزینوں کے بایومیٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دیا
راجناتھ سنگھ: فائل فوٹو

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پیرکو کہا کہ انہوں نے ریاستوں کو روہنگیا پناہ گزینوں کی اطلاعات اکٹھا کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے ریاستوں سے ان کا بایومیٹرک تفصیل جمع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مرکز سفارتی ذرائع سے جمع کئےگئے بایومیٹرک تفصیل میانمارکو بھیجے گا۔ راجناتھ سنگھ نے بین ریاستی تعلقات اورسیکورٹی معاملوں سے متعلق معاملات پرغورکرنے کے لئے مشرقی علاقائی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔


مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس اوربہارکے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔ اوڈیشہ کی طرف سے اس میٹنگ میں وزیرخزانہ ششی بھوشن بیہرا نے حصہ لیا۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ ریاستوں کو سینٹرل فورسیزکی ضرورت ہے، جسے مرکز ضروریات کے مطابق مہیا کرائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:     میانمار میں اظہار رائے کی آزادی خطرے میں: سوچی کے خلاف ’پوسٹ ‘پر کالم نگار کو سات سال کی سزا

یہ بھی پڑھیں:     میانمار میں مظالم مسلم اور دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال: سعودی عرب

یہ بھی پڑھیں:    روہنگیا قتل عام معاملہ: اقوام متحدہ کی تفتیش سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے: امریکہ
First published: Oct 01, 2018 06:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading